19

ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی،پولیس سپیشل ٹاسک

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ، ضلع کے افسران کی شرکت۔

ڈی پی اومانسہرہ نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے تدارک کےلئیے گشت اور ناکہ بندیوں کے نظام کو موثر بنانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی /ریکوری کے لئیے پولیس افسران کو سپیشل ٹاسک سونپ دئیے۔

علاوہ ازیں مجرمان اشتہاریوں،قماربازوں،منشیات فروشوں، اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں و جرائم کے تدارک کے حوالے سے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں