4

منشیات فروش گرفتار قبضہ سے مجموعی طور پر 03کلو 445گرام چرس اور 453 گرام ہیروئن برآمد

ہریپور . ہری پور پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 03 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے مجموعی طور پر 03کلو 445گرام چرس اور 453 گرام ہیروئن برآمد.

مقدمات درج ۔ڈی پی او ہری پور کی ہدایت کی روشنی میں سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاورائیوں کا سلسلہ جاری ۔

ایس ایچ او تھانہ غازی انس خان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ظفر ولد صمد خان سکنہ خالو سے 02 کلو 205 گرام چرس اور فدا حسین ولد فقیر گل سے 453گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ بیڑ عبدالغفور خان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل صدر افتخار سواتی کی زیر نگرانی میں کاروائی کے دوران فیروز خان ولد فراز خان سکنہ جامع اتمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 01 کلو 240گرام چرس برآمد ۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں