14

ٹھنڈیانی روڈ سرکاری سکول کےاساتذہ سے ڈکیتی کیس میں پیش رفت

ایبٹ آباد ۔ ٹھنڈیانی روڈ سرکاری سکول کےاساتذہ سے ڈکیتی کے دوران پیسے اور موبائل چھیننے والے کیس میں مزید پیشرفت مرکزی ملزم گرفتار ، موبائل اسلحہ برآمد ۔

12دسمبر کو تھانہ بکوٹ کی حدود برمی گلی کے مقام پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ہائی سکول چمیالی کے اساتذہ کی گاڑی کو روک ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ 45ہزار روپے اور 6موبائل فون چھین لئے تھے۔

جس پر تین ملزمان پہلے ہی چھینے گئے تین عدد موبائل، نقدی اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیے گئے، اب جبکہ مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم سہیل ولد اورنگزیب سکنہ بیرنگلی کو بھی گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 01 عدد پستول اور 02 عدد موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں