13

ایک ہفتے میں کتنی مہنگائی ہوئی؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

مانسہرہ ۔ مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے رواں ہفتہ بھی بھاری رہا ، آٹے ،دالوں ،انڈے ،گوشت،پیاز ،لہسن سمیت 23 اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.44 فیصد اضافے کے بعد 31.75 فیصد پر پہنچ گئی ۔

ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 115 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 115 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اوسط قیمت 2680 روپے ہو گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے لہسن 15 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد ملک میں لہسن کی اوسط فی کلو قیمت 363 روپے 10 پیسے ہو گئی جبکہ انڈوں کی قیمت 11 روپے 54 پیسے فی درجن بڑھ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران دال مسور 4 روپے 30 پیسے ،دال مونگ 10 روپے 37 پیسے ،دال ماش 6 روپے 28 پیسے ،دال چنا 5 روپے 47 پیسے مہنگی ہوئی ،چھوٹی بریڈ کی قیمت میں 4 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا، ٹوٹا باسمتی چاول 5 روپے ،پیاز کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ ہفتے آگ جلانے والی لکڑی ، چینی ، دودھ گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 7 اشیاء ضروریات میں کمی اور 21 میں استحکام رہا ، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں7 روپے 87 پیسے کمی کے بعد اوسط قیمت 56 روپے 13 پیسے ہوگئی ،اس کے علاوہ آلو 3 روپے 69 پیسے ، زندہ برائلر مرغی 17 روپے فی کلو سستی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں