8

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو ٹکٹ کروانے میں مشکلات کا سامنا

ہریپور۔ عوام سے موصولہ شکایات کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو ٹکٹ کروانے میں مشکلات کا سامنا۔ہریپور ریلوے اسٹیشن پر بجلی نہ ہونے کی صورت میں مسافروں کو گھنٹہ بجلی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔نہ ریلوے اسٹیشن پر جنریٹر ہے نہ ہی یو ۔پی ۔ایس ہے۔

اگر بجلی نہیں پھر ٹکٹ بھی نہیں۔بجلی آنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے ہریپور ریلوے اسٹیشن کو یو پی ایس یا جنریٹر مہیا کریں اور عوامی مشکلات کا ازالہ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں