14

عوام کے لئے تلی پولیس چوکی (پنجہ گلی) پوائنٹ پر سستا سرکاری آٹا کی ترسیل

ضلع تورغر . سیکرٹری محکمہ خوراک عابد خان وزیر صاحب، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن صاحب ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزار ڈویژن شیواز طارق اور ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان صاحب کی ہدایات کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئےضلع تورغر میں سرکاری آٹا کی شفاف سپلائی جاری ۔

ضلعی انتظامیہ تورغر و محکمہ خوراک تورغر کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کنڈر حسن زئی راجہ تصور خان کی موجودگی میں نامزد سرکاری آٹا ڈیلرز نے تناول فلور ملز لساں نواب ضلع مانسہرہ سے تحصیل کنڈر حسن زئی کے دور دراز مقام کے ویلیج کونسلز میں مقیم آبادی،تلی،ٹیگرام، کارون ،دارو ،کند اور گاوں شوکاٹی،بیڑو ،بانڈو، کے

عوام کے لئے تلی پولیس چوکی (پنجہ گلی) پوائنٹ پر سستا سرکاری آٹا کی ترسیل کی جہاں سے مقامی گاڑیوں کے زریعے پہاڑی علاقوں کی آبادیوں کے لئے سرکاری آٹا روانہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں