16

لوئر کوہستان میں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر سخت قانونی کارروائی

لوئرکوہستان ۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر تحماس ایوب نے آج بمورخہ 14 جنور کو پٹن لوئر بازار کا دورہ کیا۔

سرکاری آٹا سیلز پوائنٹ/دکانوں کا معائنہ کیا، سرکاری نرخ نامے چیک کئیے گئیے اور آٹا کا سٹاک کا بھی جائزہ لیا گیا، اسی دورن شولگرہ میل سے آئے ہو ئے سرکاری آٹا کی سیل پوائنٹس/دکانوں پر تقسیم کی بھی نگرانی کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے تمام متعلقہ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں جگہ پر چسپاں کیا جائے۔ زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں