6

منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق و ترجیح بنیادوں پر کاروائیاں

ہریپور ۔ ایس ڈی پی او سرکل غازی کی اپنے آفس میں سرکل غازی کے تھانہ جات کے افسران سے کرائم میٹنگ۔ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ کی زیر نگرانی کرائم میٹنگ کا انعقاد ہو جس میں ایس ایچ او تھانہ غازی انس خان ، ایس ایچ او تھانہ ناڑہ امازئی زوالفقار خان اور دیگر انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ ایس ڈی پی او سرکل غازی نے تمام افسران پولیس کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔مذید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق و ترجیح بنیادوں پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کہڑے میں لائیں۔

ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں تاکہ کسی انسانی جان کا ضیاع نہ ہوسکیں۔ پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید بہتر بنائیں۔ عوام کے ساتھ اچھے رویے اور احسن اخلاق سے پیش آئیں۔ اپنی تمام تر توانائیاں جرائم کے خاتمے اور پبلک کے مسائل کے حل کے لئے صرف کریں۔ تمام افسران پولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے سرانجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں