19

نوکری دلانے کے نام پر بے روزگاروں کی جیبیں خالی کرانے والا چکری گرفتار

مانسہرہ ۔ مانسہرہ سٹی پولیس نے خود کو حکومت کا خاص آدمی قرار دے کر ہر محکمے میں نوکری دلانے کے نام پر بے روزگاروں کی جیبیں خالی کرانے والا چکری گرفتار کر لیا ۔

نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر بے روزگار افراد سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے نوسر باز کو سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم شکیل احمد ولد مسکین سكنہ پھلکیری کو تھانہ سٹی نے زیر دفعہ 419/420/ تحت گرفتار کر لیا ملزم شکیل کے خلاف ڈھانگری مانسہرہ کے رہاشی عبدلعزیز ولد شفیق نے پولیس کو دی گئی ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے سی اینڈ ڈبلیو میں بھرتی کرانے کے نام پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے وصول کئے ملزم خود کو حکومت کا خاص آدمی قرار دے کر ہر محکمے میں نوکری دینے کے نام پر رقم کرتا تھا اب تک تیس کے قریب لوگوں سے رقم هتهیا چکا ھے جنہوں ملزم کی گرفتاری کے بعد سٹی تھانہ کا رخ کر لیا ھے ملزم خود بھی سرکاری ملازم ھے ۔۔مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں