6

وڈ کنٹرولر کا فلور ملز پر سپرائز وزٹ. کوالتی معیار اور وزن چیکنگ

مانسہرہ . فوڈ کنٹرولر کا فلور ملز پر سپرائز وزٹ. کوالتی معیار اور وزن چیکنگ. آٹا ڈیلرز اور ملز اونرز کو عوامی فوری ریلیف فراہمی کیلئے سخت ہدایات. گزشتہ روز ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ امتیاز محمد , ڈپٹی ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن شیواز طارق اور ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عامر خالد نے تناول فلور لساں نواب ضلع مانسہرہ کا وزٹ کیا سرکاری آٹا کی کوالٹی اور وزن بھی چیک کیا گیا ۔

اس کے علاوہ نامزد آٹا ڈیلرز کو بھی جاری کردہ سستا سرکاری أٹا کا ریکارڈ چیک کیا گیا اور اپنی موجودگی میں تحصیل کنڈر میرامداخیل کے لئے ٹرک روانہ کیا ۔عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے سرکاری أٹا ڈیلرز اور ملز اونر کو سخت ہدایات جاری کی گئی کسی بھی کوتائی یا خلاف ورزی پر فوڈ قوانین کے تحت سخت کاروائی کا عندیہ دے دیا. جس پر تورغر کے عوامی و سماجی حلقوں نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں