15

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت 16 تا 20 جنوری، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر رہے ہیں۔

تمام والدین 16تا 20جنوری 2023، 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سالہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وائٹامن اے کے قطرے ضرور پلائیں۔ ڈپٹی کمشنر
مہم کے دوران ضلع بھرکے5 سال تک کی عمر کے کل2 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے

ضلع ایبٹ آباد میں 16 تا 20 جنوری، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وائٹامن کے ڈراپس پلا کر کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر ہمزہ، ڈاکٹر نور صبا اور دیگر ہیلتھ سٹاف بھی اس موقع پر موجود رہا۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 16 تا 20جنوری2023 کے دوران ضلع بھرکے5 سال تک کی عمر کے کل2 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وائٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے لیے کل 1316 ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مہم کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محکمہ جات اورریونیو مجسٹریٹس اپنے ایریا میں ٹیمز کی نگرانی اور ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں خصوصا تمام والدین پر زور دیاکہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں