6

چھپرگرام میں ایک مکان گرگیا

بٹگرام ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے گاؤں چھپرگرام میں ایک مکان کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عبدالسلام نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے انہیں خیمے دے دیئے گئے ۔ بجلی کے کھمبے کو بھی خطرہ لاحق ہے اور اس کی تاریں قریبی رہائشیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے جس کے لیے واپڈا کے ایس ڈی او کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں