19

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کا مختلف فلور ملوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں

مانسہرہ ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کا مختلف فلور ملوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں۔
اعلی حکام کی ہدایات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ مس عظمیٰ شاہ نے ضلع مانسہرہ کی مختلف فلور ملز کا معائنہ کیا اور SOPs کی خلاف ورزی کرنے والوں پر متعد فلور ملز پر بھاری جرمانے عائد کیے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کی مختلف ٹیمیوں نے ، آٹا ڈيلز کا دورہ کیا اور ہر آٹا فورم پر سستے آٹے کے بینرز آويزاں کروائے اس کے علاوہ پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانکس میڈیا کے ذریعے آگاہی بھی جاری ہے تاکہ زیادہ زیادہ عوام تک یہ بھاری سبسڈی بروقت پہنچ سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں