10

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا سب ڈویژن اوگی کا دورہ، اے سی نے سب ڈویژن سے متعلق انہیں پریزنٹیشن دی

مانسہرہ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ر) بلال شاہد رانے سب ڈویژن اوگی کا دورہ کیا۔ اے سی اوگی نے سب ڈویژن پر پریزنٹیشن پیش کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سروس ڈلیوری سنٹر اوگی بھی گئے جہاں پراجیکٹ منیجر ایل آر سےْجی۔ اے دی سی کی جانب سے ایس ڈی سی خدمات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے سب ڈویژن اوگی میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی مختلف درخواستوں پر عمل درآمد کیلئے انہیں متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے گئے،دربار کے موقع پر ہی ڈومیسائل اور فرد بھی جاری کئے گئے۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی اور اے سی اوگی بھی موجود تھیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کنگ عبداﷲ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ کیا، ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے وارڈز، او پی ڈیز، سی سی یو، آئی سی یو اور ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا، ہسپتال کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس کے مطابق متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں