21

کمر توڑ مہنگائی کے خلاف مانسہرہ کی عوام سڑکوں پر نکل آئے

مانسہرہ . کمر توڑ مہنگائی کے خلاف مانسہرہ کی عوام سڑکوں پر نکل آئے.احتجاجی مظاہرہ،طوفانی مہنگائی آٹا بحران،گیس،بجلی بندش،
موجودی حکومت آٹا سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا اضافہ واپس لیتے ھوئے عوام کو ریلیف فرائم کرے.

کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کے گھروں میں فاقے پڑ چکے ھیں حکومت ہوش کے ناخن لے ختم نبوت چوک میں مہنگائی کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرہ سے مقررین کا خطاب.
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مانسہرہ کے زیر اہتمام گزشتہ جمعتہ المبارک بعداز نماز جمعہ کے بعد مانسہرہ مرکزی جامع مسجد سے ختم نبوت چوک تک کمر توڑ مہنگائی.

بے روز گاری،آٹا سمیت خوردونوش کی اشیاء کی بڑھتی ھوئی قیمتوں کے خلاف کے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر طارق شیرازی ،صدر جے آئی یوتھ ضلع مانسہرہ شیخ ندیم شہزاد، نائب امیر ضلع جمیل جہانگیری ، رکن جماعت ظہور احمد، امیر جماعت اسلامی پی کے 34 عمر امتیاز ایڈووکیٹ ،قاضی انوار الحق ، ،ملک احتشام ،صدر جے آئی یوتھ پی کے 34 اسد قریشی ، قیم جے آئی یوتھ پی کے 34 عبدالعزیز کھٹانہ،حافظ مسعود، سابق امیدوار تحصیل چیئرمین مانسہرہ عادل دلاور خان،

سابق صدر انجمن تاجران سلیم قریشی،قاضی سیف الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے اس وقت غریب عوام کو اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ھوگیا ھے عوام آٹا کے حصول کیلئے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ھوکر صبح سے شام تک خوار ھورہے ہیں جبکہ آٹا سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاء خودونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررھی ہیں۔ جبکہ ملک میں بجلی گیس کی بندش کی وجہ سے تاجربرادری کا کاروبار اور ٹرنسپورٹروں کا پہہ جام ھو چکا ہے .

مقررین نے کہا کہ مہنگائی بے روز گاری کے باعث غریب عوام کو اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا انتہائی مشکل پڑگیا ہے،جسکی وجہ سے غریب عوام کے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے ڈال دیئے ھیں مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلدازجلد ملک بھر میں کمر توڑ مہنگائی کاخاتمہ کرتے ھوئے آٹا سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ختم کرتے ھوئے نہ صرف غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے بلکہ عوام کو اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے کا موقع بھی فراہم کرۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں