12

آٹے کا مصنوعی بحران اور بٹگرام کی عوام

بٹگرام ۔ صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام، نے بٹگرام فلور ملز کا دورہ کیا اور وہاں پر سرکاری گندم اور آٹا وافر مقدار میں موجود پایا گیا۔

ملز انتظامیہ کو سرکار کی جانب سے دیے گئے معیار، مقدار اور مقرر کردہ نرخ اور طریقہ کار پر آٹا فروخت کرنے کی ہدایت دی گئی اور آج کی تاریخ میں مقرر کردہ پوائنٹس پر ریونیو فیلڈ اسٹاف بٹگرام کی موجودگی میں آٹے کی ترسیل کی گئی اور موقع پر ریونیو فیلڈ اسٹاف کی موجودگی میں مقررہ پوائنٹس پر عوام میں سرکاری نرخ پر آٹا کی تقسیم کی مکمل نگرانی کی گئی۔

بعد ازاں بٹگرام بازار کی چیکنگ کی گئی اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام نے دکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹا اور دیگر اشیاء حکومت کی جانب سے مقررکردہ نرخوں فروخت کریں اگر کسی دوکاندار نے اشیاء خورد و نوش اور خاص کر آٹے کو زخیرہ کرنے مصنوعی بحران پیدا کرنے اور سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں