20

بی ایس، شعبہ اُردو گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں ویلکم اینڈ فیئر ویل پارٹی کا انعقاد

بالاکوٹ ۔ بی ایس، شعبہ اُردو گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں ویلکم اینڈ فیئر ویل پارٹی کا انعقاد۔

شعبہ اُردو ، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کی طرف سے شعبہ اردو میقات اول کے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہنے کیلئے اور بیچ اول اور دوم کے فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل گورنمنٹ کالج بالاکوٹ محترم پروفیسر سید عبدالوجد شاہ صاحب تھے۔شعبہ اُردو کے جملہ فیکیلٹی ممبران ، صدر شعبۀ اردو پروفیسر ممتاز حسین، پروفیسر طارق جاوید صاحب، پروفیسر ڈاکٹر سدھیر احمد صاحب، لیکچرار عاقب حسین شاہ اور لیکچرار شہباز سرور نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ شعبہ کمیسٹری کے صدر پروفیسر شفیق الرحمان صاحب ، شعبہ زوالوجی کے صدر پروفیسر محمد رفیق صاحب ، شعبہ فزکس کے صدر پروفیسر سجادحسین صاحب ، شعبہ علوم اسلامیہ کے صدر پروفیسر مفتی محمد فیصل صاحب، کوآرڈینٹر بی ایس محترم پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین شاہ صاحب اور کالج کے دیگر محترم پروفیسر صاحبان نے اس محفل میں خوش دلانہ شرکت کی۔
اس شاندار تقریب میں بی ایس اردو کے طلبہ و طالبات نے شاعری، مزاحیہ اور سبق آموز خاکے، پیروڈیز پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں