8

تناول پسماندہ اور غربت زدہ علاقہ

مانسہرہ. RHCلساں نواب کوم 24/7کرنے پر اور اور بہترین تجربہ کار عملہ اور اسپیلسٹ ڈاکٹر فراہم کرنے پر ہم ڈی ایچ او ضلع مانسہرہ ڈاکٹر مشتاق تنولی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ناظم اسلم تنولی اشرفی

تفصیلات کے مطابق ناظم محمد اسلم تنولی اشرفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا ہیکہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئ ہیکہ RHCلساں نواب میں انتہائی قابل ڈاکٹر موجود ہیں اور یہاں مریضوں کو 24 گھنٹے صحت کی سہولیات میسر ہیں تناول پسماندہ اور غربت زدہ علاقہ ہے.

یہاں پر صحت کی بنیادی سہولیات پرخصو صی توجہ دینا PTI کا کارنامہ ہے اور ڈی ایچ او ضلع مانسہرہ ڈاکٹر مشتاق تنولی کی خصو صی کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں کہا ہیکہ مجھے یہ جان کربھی انتہائ خوشی ہوئ ہیکہ یہاں پر گائنی وارڈ پچھلے کئ سال سے متحرک ہے اور ڈیلیوری کیسز کے چارجز صرف 10 روپے رسید ہے.

انھوں نے لیبارٹریز اور ایکسرے ڈیپارنمنٹ کی کارکردگی کو بھی سراہا انھوں نے عوام سے درخواست کی ہے وہ اسٹاف اور ڈاکٹر سے تعاون کریں اور DHOضلع مانسہرہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ RHCلساں نواب کیلئے میڈیسن کا کوٹہ بڑھائیں .

اور RHCلساں نواب کے میڈیکل انچارج اور سٹاف کو پابند بنائیں کہ سرکاری دواؤں کو منصافانہ طریقے سےعوام کو دیاجاۓ اور اقرباء پروری اثر رسوخ کے ناسور کو ختم کیا جاۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں