10

تھانہ ناڑہ امازئی میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران سے میٹنگ

ہریپور ۔ ایس ڈی پی او سرکل غازی کی پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ۔ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ کی تھانہ ناڑہ امازئی میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران سے میٹنگ۔

میٹنگ کے دوران علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اہم امور اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئ۔ایس موقع پر ایس یچ او تھانہ ناڑہ امازئی ذوالفقار خان بھی ہمراہ تھے ۔

ایس ڈی پی او سرکل غازی نےممبران کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقے کو امن کا گوارہ بناسکتے ہیں۔

منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پبلک لیزان کمیٹیاں عوام اور اداروں کے درمیان اہم رول ادا کررہی ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر لیزان کمیٹی کے ممبران نے پولیس کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں