“دارالعلوم تناول کا اعزاز ”
الحمدللہ مدرسہ دارالعلوم تناول میں ختم قرآن کی دعاٸیہ تقریب ہوٸی جس میں 4 طلبا ٕ نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی اور 16 طلبا ٕ نے ناظرہ قرآن مکمل کیا.
آخری سبق استاد العلما ٕ والقرا ٕ استاد امام کعبہ الشیخ صالح ابی طالب حضرت مولانا عبدالعلیم صابر صاحب دامت برکاتھم العالیہ نے پڑھایا۔ دیگر علما ٕ کرام میں مفتی اخلاق حسین سواتی صاحب ،مولانا منیر صاحب ،مفتی عبدالرزاق صاحب ، مولانا فیض الرحمن جلالی صاحب، قاری بشیر صاحب نے شرکت کی۔
مدیر دارالعلوم تناول مفتی محمد حنیف تنولی صاحب نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔اللہ تعالی ان طلبا ٕ کو شرف قبولیت نصیب فرماٸیں اور اپنے اساتذہ و والدین کے لیے ذریعہ نجات بنیں۔