22

دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا انٹرنیٹ پاکستان میں ہے

مانسہرہ ۔ شاید آپ کے لئے یہ بات حیران کن ہو کہ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا انٹرنیٹ پاکستان میں ہے۔امریکا میں 100 ایم بی سپیڈ نیٹ 34 ڈالر میں دستیاب ہے جو وہاں کی فی کس ماہانہ آمدنی کا صرف 5فیصد بنتا ہے۔

انڈیا میں 100 ایم بی سپیڈ نیٹ 11 ڈالر میں ملتا ہے جو وہاں کی اوسط ماہانہ آمدنی کا 7 فیصد ہے۔جبکہ پاکستان میں 100 ایم بی سپیڈ نیٹ 58 ڈالر میں ملتا ہے جو یہاں اوسط ماہانہ آمدنی کا 54 فیصد بنتا ہے۔
یعنی آپ اپنی آدھی سے زیادہ ماہانہ تنخواہ دے کر ہی وہ سپیڈ حاصل کر سکتے ہیں جو امریکا میں صرف پانچ اور انڈیا میں صرف سات فیصد میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں