13

غریب لوگ ایک کلو آٹے کے لئے دھکے کھا رہے ہیں۔ کرنل محمد شبیر

ایبٹ آباد ۔ عمران خان کے جراتمندانہ فیصلے سے نااہل حکومت مفلوج ہو چکی ہے، ایمپورٹڈ حکومت اپنا سیاسی اور اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔

،ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد صاف اور شفاف انتخابات ہیں ان خیالات کا اظہارامیدوار صوبائی اسمبلی پی۔کے40 پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے رہنما اور سابق ضلع ناظم سردار کرنل(ر) محمد شبیر نے حویلیاں پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا صوبہ پنجاب اسمبلی میں PDM اتحاد کے سیاسی اتحاد کو عبرتناک شکست کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہر میدان میں جرات مندانہ موقف کے ساتھ کھڑے ہیں سردار کرنل محمد شبیر نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔

اور جتنی جلد عام انتخابات ہوں گے ملک کے مسائل کم ہوں گے انہوں نے کہا اندرونی اور بیرونی سازش کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی منتخب عوامی حکومت کی جگہ مخصوص ایمپورٹڈ حکومت کو لانے والوں نے غریب عوام پر ظلم کیا ہے نااہل اور امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے آٹے جیسی بنیادی انسانی ضرورت کو بھی ناپید کردیا ہے۔

آج ملک بھر کے غریب لوگ ایک کلو آٹے کے لئے دھکے کھا رہے ہیں کرنل محمد شبیر نے کہا کہ چند دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران دونوں صوبائی اسمبلیوں سے نکل کر عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے اور اسلام آباد میں موجود ایمپورٹڈ حکومت کے پاس بھی گھر جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا آنے والے عام انتخابات میں ملک بھر سمیت ضلع ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی چیئرمین عمران خان کے پارٹی نشان کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرکے صوبہ خیبر پختونخواہ سمیت اسلام آباد میں بھی ایک بار پھر مضبوط اور بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں