19

فرسٹ فرنٹیئر کالج آف سائنس گڑھی حبیب ﷲ تحصیل مانسہرہ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اتوار سے شروع ہو گی

مانسہرہ ۔ فرسٹ فرنٹیئر کالج آف سائنس گڑھی حبیب اﷲ تحصیل مانسہرہ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح واجد ہمایون چیئرمین یو سی گڑھی حبیب اﷲ کریں گے جبکہ مظہر حسین لغمانی سرپرست ڈویژنل ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن مہمان خصوصی ہوں گے۔

صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر شاہد رفیق مغل نے کہا کہ ڈویژن بھر میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

ایونٹ آرگنائزر سعید انور نے کہا کہ خواہشمند کھلاڑی موبائل نمبر 03109529236 اور موبائل نمبر 03335035433 پر رابطہ کریں، ایونٹ میں تحصیل مانسہرہ کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ڈویژنل ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر زاہد نے کہا کہ ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.

یہ ایونٹ نہ صرف مانسہرہ میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کیلئے بلکہ ہزارہ صوبہ میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور اس ایونٹ کے بعد ڈویژن کی سطح پر ایونٹ بھی منعقد کیا جائے گا، ایونٹ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں