10

لڑائی جھگڑے اور سکول کی بچیوں سے چھیڑخانی

ایبٹ آباد ۔سکول و کالج اوقات کار میں لڑائی جھگڑے اور سکول کی بچیوں سے چھیڑخانی معمول بن گیا۔والدین کا ڈی پی او ایبٹ آباد سے سکول اوقات میں پولیس اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ.

گزشتہ دو دن سے حویلیاں میں مختلف مقامات پر سکول کالج اوقات میں نوجوان لڑکے لڑائی جھگڑے کرتے نظر آرہے ہیں۔جبکہ اوباش نوجوان ہمایون مارکیٹ اقبال مارکیٹ،طوطی خان روڈ،سابقہ عدالت روڈ اعظم خان روڈ پر کھڑے ہوکر سکول کی بچیوں پر اوازیں لگانا اور ان کو خوف زدہ کرتے ہیں.

۔والدین نے ضلعی پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کے اوقات میں ان مقامات پر پولیس اہکار تعینات کریں اور اوباشوں کو پکڑ کر قانونی کارروائی عمل میں لاہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں