22

مصنوعی آٹا بحران ومہنگائ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مانسہرہ . جمعیت علما ٕ اسلام ضلع مانسہرہ نے صوبائی حکومت کی طرف سے مصنوعی آٹا بحران ومہنگائ کے خلاف ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ناصر محمود کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا .
احتجاجی مظاہرہ سے جےیوآئی ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا ناصر محمود، سابق صوبائی وزیر شہزادہ گشتاسب خان ،تحصیل مانسہرہ کے امیر مولانا قاضی اورنگزیب صاحب ، ودیگر نے خطاب کیا۔

مولانا ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹے بحران کا زمہ دار صوبائی حکومت آور اشیاء خوردونوش کی زمہ دار پرایس کنٹرول اتھارٹی ہے
پچھلے دس سالوں سے تحریک انصاف کی صوبائی نا اہل و چور حکومت نے عوام کا جینا حرام کیا ہے،،عوام کی بنیادی ضروریات آٹا تک انھوں نے کھا لیا ہے ۔

عوام مہنگائی و بےروزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں ،،صوبے کو 90 ارب قرضے کو بڑھا کر 9کھرب تک پہنچا کر دیوالیہ کردیا ہے۔

ان شاءاللہ جمعیت علمائے اسلام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں صوبہ بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ،اور ان چوروں کا حقیقی احتساب کر کے دم لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں