20

ہری پور تھانہ سٹی پولیس نے جواء کی محفل الٹ دی

ہریپور ۔ ہری پور تھانہ سٹی پولیس نے جواء کی محفل الٹ دی ، کاروائی کے دوران 03 جواری موقع سے گرفتار،آلات قماربازی برآمد اور مجموعی طور پر داؤ پر لگی رقم مبلغ 16500روپے برآمد.

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل ہیڈ کواٹر کی زیر نگرانی باغ مقدر شاہ پمپ میں کاروائی کرتے ہوئے 03 جواریوں کو تاشوں پر جواء کھیلنے میں مصروف پا کر قابو میں کر لیا ۔

دریافت پر انہوں نے اپنا نام منظور خان ولد سکندر خان ،احمد خان ولد سلیم خان اور شہزادہ خان ولد محمد حسین ساکنان ملکیار کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ 16500 روپے ایک موبائل فون اور 02 جوڑی تاش قبضہ پولیس میں کرکے ملزمان کے خلاف 5GO کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں