18

42 آٹا ڈیلرز کے لائسنس کینسل، 2 ڈیلرز کی دکانیں سیل، 2 کے خلاف ایف آئی آر اور دو لاکھ تیس ہزار سے زائد روپے سے زائد جرمانہ عائد

ایبٹ آباد ۔ حکومتی ہدایات کے مطابق آٹے کے نرخوں میں اضافےپر کاروائیاں جاری۔

آٹے کی زخیرہ اندوزی، سرکاری آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت، بینرز آویزاں نہ کرنے، غیر معیاری آٹے کی فروخت، آٹےکا ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر دکانداروں اور رجسٹرڈڈیلرز، فلور ملز مالکان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری

شہر بھر میں کاروائی کے دوران آٹے کے نرخوں میں اضافے پر 42 آٹا ڈیلرز کے لائسنس کینسل، 2 ڈیلرز کی دکانیں سیل، 2 کے خلاف ایف آئی آر اور 230,000 روپے سے زائد جرمانہ عائد

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی، سرکاری آٹے کے ریکارڈ میں بے قاعدگی، بینرز آویزاں نہ کرنے فلور ملز میں آٹے کی پسائی اور کوالٹی میں بے قاعدگی، غیر معیاری آٹے کی فروخت کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےاسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کی زیر نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹیمز نے جن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 3 زرک یار خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے مری روڈ، سپلائی، منڈیاں ،کالج روڈ، حویلیاں کھوکھر میرا، سلہڈ، جدون پلازہ اور دیگر ایریا میں جنرل سٹورز، آٹا ڈیلرز، فلور ملز میں سرکاری آٹے کی ڈیلرز کو فراہمی، گندم کی پسائی، سرکاری آٹے کی کوالٹی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

آٹے کی زخیرہ اندوزی، سرکاری آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت، بینرز آویزاں نہ کرنے اور ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر دکانداروں اور رجسٹرڈڈیلرز، فلور ملز مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے42 آٹا ڈیلرز، ملز کے لائسنس کینسل، 2 ڈیلرز کی دکانیں سیل، 2 کے خلاف ایف آئی آر اور 230,000 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کے نرخوں میں کمی اور مصنع مہنگائی کے خاتمے، سرکاری آٹے کی فروخت کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سرکاری آٹے کی فروخت میں بے ضبطگی سے متعلق ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 یا ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ایبٹ آباد فون نمبر 09929310326 پر رابطہ کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں