7

ایبٹ آباد سے 7 کلو 600گرام چرس ،25 گرام آئس ، 100 لیٹر شراب برآمد

ایبٹ آباد ۔ تھانہ حطار پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔دوران سرچ آپریشن مجموعی طور پر 7 کلو 600گرام چرس ،25 گرام آئس ، 100 لیٹر شراب برآمد ۔

غیرقانونی اسلحہ 01 رائفل ،01 بندوق ،02 پستول اور مختلف بور کے 57 کارتوس برآمد ۔مقدمات درج ۔
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل خانپور جمیل الرحمن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حطار راجہ ممتاز نے ہمراہ ایلٹ فورس ،لیڈی پولیس اور دیگر نفری پولیس کے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ حطار کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔

دوران سرچ 50/60 گھروں کی چیکنگ کے دوران 7 کلو 600 گرام چرس ،25 گرام آئس ، 100 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج ۔غیر قانونی اسلحہ 01 رائفل ،01 بندوق ،02 پستول اور مختلف بور کے 57 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات درج ۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 02 افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں