5

ایبٹ آباد میں مختلف چوری کی وارداتوں میں مطلوب گروہ گرفتار

ایبٹ آباد ۔ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر حویلیاں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی

شہر بھر میں مختلف چوری کی وارداتوں میں مطلوب گروہ گرفتار ، مال مسروقہ ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

حویلیاں پولیس نے ملزمان ثقلین ولد شفیق سکنہ گجراتاں جو کہ گزشتہ دو سال سے اشتہاری تھا کو دیگر ساتھیوں ، الطاف ولد گوہر رحمان سکنہ حویلیاں ، حاشر ولد اکبر سکنہ سیالی ، داود ولد زری سکنہ چکر حویلیاں سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان گزشتہ کئی دنوں سے حویلیاں شہر میں چوری کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 06 عدد پستول ، 02 عدد رپیٹر گن، 10 عدد قیمتی موبائل فون ، مسروقہ رقم و سامان برآمد کر لیا گیا ، ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں زیر دفعات 395/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،،
تھانہ حویلیاں کی حدود میں چوری کی وارداتوں پر ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے ، جس پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے حویلیاں پولیس نے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لا کر مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں