4

تھیلے کا وزن اور کوٹہ کے مطابق نوٹیفائیڈ سیل پواٹنٹس کو آٹے کی ترسیل کے حوالے سے چیکینگ

بٹگرام ۔ ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کو سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف فلور ملز کا دورہ کیا، فلور ملز میں آٹے کی کوالٹی ، تھیلے کا وزن اور کوٹہ کے مطابق نوٹیفائیڈ سیل پواٹنٹس کو آٹے کی ترسیل کے حوالے سے چیکینگ کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عامر اللہ نے بٹگرام فلور ملز کا دورہ کیا اور وہاں پر سرکاری گندم اور آٹا وافر مقدار میں موجود پایا گیا، ملز انتظامیہ کو سرکار کی جانب سے دیے گئے معیار، مقدار اور مقرر کردہ نرخ اور طریقہ کار پر آٹا فروخت کرنے کی ہدایت دی گئ اور آج کی تاریخ میں مقرر کردہ پوائنٹس پر ریونیو فیلڈ اسٹاف بٹگرام کی موجودگی میں آٹے کی ترسیل کی گئ اور موقع پر ریونیو فیلڈ اسٹاف کی موجودگی میں مقررہ پوائنٹس پر عوام میں سرکاری نرخ پر آٹا کی تقسیم کی مکمل نگرانی کی گئ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام محمد سلیم خان نے بٹگرام بازار کی چیکنگ کی گئ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹا اور دیگر اشیاء حکومت کی جانب سے مقررکردہ نرخوں فروخت کریں اگر کسی دوکاندار نے اشیاء خورد و نوش اور خاص کر آٹے کو زخیرہ کرنے مصنوعی بحران پیدا کرنے اور سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریشن افسران نے فلور ملز مالکان اور آٹا ڈیلرز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں