21

دار ارقم سکول مانسہرہ کیمپس میں بچوں کی دستار بندی

مانسہرہ ۔ دار ارقم سکول مانسہرہ کیمپس کی3بچیوں سمیت 18 حفظ قرآن پاک کرنے والےبچوں کی دستار بندی و چادر پوشی حفاظ کرام کو میڈلز شیڈلز اور نقد انعام سے نوازا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دار ارقم سکول مانسہرہ کیمپس کی قرآن پاک حفظ کرنے والی 3بچیوں حافظہ عنایہ نذر،حافظہ ایمان حافظہ یسریٰ سمیت15بچوں حافظ امان،حافظ طاہر،حافظ عامر نواز،حافظ منیب نواز،حافظ احمد عدیل،حافظ سفیان شاہ حافظ صبیع الدین،حافظ حمزہ ثاقب،حافظ خضر عنایت،حافظ عبید عالمگیر،حافظ سعد عاشق،حافظ عبدالواسع،حافظ آریان رشید،اور حافظ بلال کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب تکمیل حفظ القرآن منعقد کی گئی۔

تقریب میں حفاظ کرام کے والدین عزیزواقارب شعبہ تعلیم سے وابسطہ اور اس کےعلاوہ ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خوش نصیب حفاظ کرام کی دستار بندی اور چادر پوشی کی گئی اور حفاظ کرام کو میڈلز شیڈلز اور نقد انعام سے بھی نوزا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں