19

دفاع ختم نبوت و عظمت صدیق اکبرؓ کانفرنس

مانسہرہ۔ دفاع ختم نبوت و عظمت صدیق اکبرؓداتہ میں انعقاد پزیر ہو گئ ۔عظیم و شان کانفرنس کی دعوتوں اور تیاریوں کا سلسلہ مکمل ختم نبوت یوتھ فورس داتہ کے رضاکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے مجاہد ختم نبوت مفتی کفایت اللہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آج بعد از نماز مغرب جامعہ مسجد حنفیہ موہڑہ داتہ میں عظیم الشان دفاع ختم نبوت و عظمت صدیق اکبرؓ منعقد ہوگی جس میں مجاہد ختم نبوت مفتی کفایت اللہ مولانا امجد سعید قریشی جید علمإ کرامت خطاب کریں گے آج کی پروقارکانفرنس میں ضلع بھر سے ختم نبوت کے پروانے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سےتمام تر دعوتوں اور تیاروں کا سلسلہ مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ کانفرنس سیکورٹی کے فرائض ختم نبوت یوتھ فورس داتہ کے رضاکار سرانجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں