21

شاہ محمد قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار

ایبٹ آباد ۔ تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ۔شاہ محمد قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار ۔تھانہ سٹی کی حدود شاہ محمد قبرستان میں02 ماہ قبل قتل کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف 302 PPC کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئےایس ڈی پی او ہیڈ کواٹر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزم /ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے احکامات جاری کیے ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پر قتل میں ملوث ملزم سید اختر حسین شاہ ولد ولائیت حسین شاہ سکنہ مراد آباد کو گرفتار کر لیا۔مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں