6

ضلع بٹگرام میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح

بٹگرام ۔ صوبہ بھر کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود نے ہدایت دی کے سب مانیٹر صبح 7 بجے ٹیموں کی فیکس سنٹر پر جا کر سب کو ایک بار پھر سے فیلڈ میں کام کرنے کا طریقہ سمجھائیں جیسا قطرے پلانا فنگر مارگینگ کرنا دروازے پر مارکینگ کرنا وغیرہ۔

تمام پولیو ٹیمیں فیلڈ میں نکل گئی ہیں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔انسداد پولیو مہم پر معمور پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کی نگرانی ڈی پی او بٹگرام خود کر رہے ہیں۔

تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ آج سے شروع ہونے والے پانچ روزہ پولیو قومی مہم میں محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں