15

ضلع بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات 314سے زائد افسران و اہلکاران تعینات

لوئر کوہستان ۔ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئرکوہستان مزمل شاہ کی نگرانی میں ضلع بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات 314سے زائد افسران و اہلکاران تعینات۔

تفصیلات کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح ضلع لوئرکوہستان میں بھی جاری انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔
تمام پولیو ٹیموں کو سخت سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ڈی پی اوز سرکلز اور تھانہ جات کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر کمپین کے دوران قائم خصوصی ناکہ بندیوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔
ضلع بھر میں 314 سے زئد پولیس افسران و فرنٹیر کانسٹیبلری اہلکاران پولیو ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی پہ مامور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں