12

ضلع بھر میں پولیو مہم کے لئے سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات

ہری پور . انسداد پولیو مہم، ضلع ہری پور میں بھی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات میں جاری۔ضلع بھر میں پرامن انسداد پولیو مہم کے لئے ہری پور پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا۔

پلان کے تحت پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گئے۔ڈی پی او ہری پور کے احکامات پر ضلع بھر میں پولیو مہم کے لئے سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات عمل میں لاتے ہوئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیاہے۔

سیکورٹی پلان کے تحت پولیو ٹیموں کے ساتھ 700 سے زائد پولیس افسران و جوان ، لیڈیز پولیس اور FC بھی تعینات کی گئی ہے۔ ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور تھانہ جات کی حدود میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کو مزید موئثر کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل مزید سخت بنایا جائے گا۔

ڈی پی او ہری پور نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایت دی کہ تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات افسران اور جوان الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دیں تاکہ پر امن طریقے سے پولیو مہم اختتام پذیر ہو سکے۔ مزید عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے، پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس والوں سے تعاون کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں