10

چیئر مین آصف خان کا دیرینہ گیس مطالبہ کپٹن محمد صفدر اعوان نے پورا کر دیا

مانسہرہ ۔ چیئر مین آصف خان کا دیرینہ گیس مطالبہ کپٹن محمد صفدر اعوان نے پورا کر دیا۔ یو سی جلو کو گیس فراہمی کا افتحتاح ایم این اے ڈاکٹر سجاد اعوان اور فرزند جلو اصف خان میاں بشارت نے کوار ڈینٹر محمکہ سوئئ گیس نادر خان اعوان سمیت دیگر مختلف وی سی چیئر مینز کے ہمراہ کر دیا۔

اس موقع پر وی سی چیئر مین جلو آصف خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کپٹن محمد صفدر اعوان حقیقی معنوں میں ضلع مانسہرہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیئے کلیدی کردار ادا کر ہے ہیں اور کپٹن کی عوامی خدمات اور ضلع مانسہرہ کے ہر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں میں اپنے بلدیاتی ممبران دوستوں کے ہمراہ ہر قسم کی قربانی دینے اور تحصیل پریذائڈنگ آفیسر کے انتخابات میں نادر خان اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں ۔

جنھوں نے ایک ماہ کے اندر میرا سوئ گیس مطالبہ کو پورہ کر کے بقاعدہ افتحتاح کیا اور جلو روڈ کی پختگی کے لیئے تین کروڑ روپے فراہم کیئے انہوں نے کہا کہ سوئ گیس فراہمی کا فنڈ فوری طور پر جمع کیا جائے تاکہ جلو سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولت سوئ گیس کی فراہمی کو یقینی بنائ جا سکے ہمارہ سیاست عوام کی خدمت ہے اور جو بھی عوامی اجتماعی مسائل حل کریں گے میں انکے لیئے تن من دھن قربان کرونگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں