4

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کا رات گئے چائنیز پروجیکٹس اور ورک سائٹس کے دورے

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کا رات گئے چائنیز پروجیکٹس اور ورک سائٹس کے دورے ، سیکیورٹی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی ۔

انھوں نے بلٹ پروف ہیلمٹ جیکٹ پہننے پر جوانوں کو شاباش دی اور الرٹ رہ کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی پدایت کی۔

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری تمام چائینز پروجیکٹ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں دوست ملک چائنہ کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں