18

یوم وفات خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق

مانسہرہ ۔ خلیفہ بلا فصل حضرت ابو بکر صدیق کی یوم وفات پر سرکاری تعطیل کے حوالے سے مذہبی جماعت کی مطالباتی ریلی بڑی تعداد میں بچوں کی شرکت۔ مرکزی ختم نبوت چوک میں ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق یوم وفات خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق کےیوم وفات پر سرکاری تعطیل کے حوالے سے مذہبی جماعت کی مطالباتی ریلیاں کالج دوراھاسے مولاناسعیدھزاروی مولاناحیدر معاویہ
کوٹکےسے مولانا عبدالسلام امیر صدیقی لاری اڈہ سے حافظ عبیدمعاویہ غازیکوٹ سے مولانامیرزمان خواجگان سے افضل عمر بچوں کےجلوس کےھمراہ مدنی مسجد نمازظہر اداکرکے بٹ پل پہنچے۔

جہاں ریڑھ پھگلہ دارہ کے ذمہ داران مولارفیق ھزاروی قاری نثاراحمد ودیگرنے تمام جلوس کا استقبال کیا مدح صحابہ مطالباتی جلوس ایک ریلی کی صورت میں شاھراہ ریشم سےمین بازار شنکیاری روڈ سے مین چوک ختم نبوت پہنچ کرجلسہ کی صورت اختیارکرگیا ۔

جہاں نونہالان نے مدح صدیق اکبر پر بیانات اورنظمیں پیش کی اور تحصیل وضلع کے ذمہ داران نے بھی مطالباتی بیانات کیےاورمطالبہ کیا کہ حکومت 22جمادی الثانی کوسرکاری سطح پر عام تعطیل کرے اورمیڈیا اس دن شان صدیق اکبر پر پیغامات جاری کرے کرےتحصیل وضلعی ذمہ داران میں مولاسعیدھزاروی مولانا نواب حسین مولانا ریاض رشید مولانا عبدالسلام امیر صدیقی قاری نثار حافظ عبیدمعاویہ ودیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں