16

ایٹا ٹیسٹ کے دوران 22جعلی امیدوار وں کوگرفتارکرلیاگیا

مانسہرہ . مانسہرہ میں محکمہ پولیس میں محکمانہ ترقی کے لئیے ایٹا ٹیسٹ کے دوران 22جعلی امیدوار وں کوگرفتارکرلیاگیا ہے ۔

اطلاع ملنے پر ڈی پی او عرفان طارق نے بذات خود امتحانی سینڑ پر چھاپہ مارا اورامتحانات کی نگرانی کرتے رہے،درایں اثنا چیکنگ کے دوران معلوم ہواکہ امتحان دینے والے امیدواروں میں 22 افراد جعلی ہیں یعنی وہ دیگر امیدواروں کے متبادل کے طورپرٹیسٹ دے رہے تھے پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے انکے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاہےگرفتار افراد کا تعلق بھی محکمہ پولیس سے ہے۔

گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق اپر کوہستان کولئی پالس تورغر سے ہے جبکہ موبائل کے زریعے چیٹنگ کرنے والے 5ملزمان بھی گرفتار کرلئیے گئے ہیں۔ڈی پی اوعرفان طارق نے بتایا ہے کہ کسی حق دار کو اسکے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں