5

دور دراز علاقے میں بچوں کی بہترین کارکردگی

لوئر کوہستان ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نیک محمد صاحب نے گورنمنٹ ہائی و پرائمری سکول مزہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ اساتذہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر بچوں کے ساتھ ملاقاتیں کی اور دور دراز علاقے میں بچوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور نقد انعامات بھی دئیے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کے ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان لوئر گل شہزادہ نے پٹن لوئر بازار کا دورہ کیا، سرکاری آٹا سیلز پوائنٹ/دکانوں کا معائنہ کیا، سرکاری نرخ نامے چیک کئیے گئیے اور آٹا کا سٹاک، وزن و کوالٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں جگہ پر چسپاں کیا جائے۔ زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں