7

دوکاندار نے مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈی سی بٹگرام

بٹگرام ۔ صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان نے آٹے کی ملوں اور ڈیلرز کی چیکنگ کی۔

1)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا اور آٹا ڈیلرز کی چیکنگ کی۔

2)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -I عامر اللہ نے اعجاز فلور مل کا دورہ کیا اور آٹے کی کوالٹی اور تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

3)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -II فیاض احمد نے کوئی نور فلور مل کا دورہ کیا اور آٹے کی کوالٹی اور تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے کہا کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے‘کسی دوکاندار نے مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان نے فلور ملز کے دورے کئے اور آٹے کی سپلائی کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز نے محکمہ فوڈ کی طرف سے فلور ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر دیئے جانیوالی گندم کے کوٹے کا جائزہ لیا اور ریونیو افسران اور محکمہ خوراک کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ جن دوکانداروں کو فلو رملوں سے آٹے کی سپلائی ملتی ہے۔

ان دوکانوں کی کڑی نگرانی کریں اور آٹے کی فروختگی کا ریکارڈ مین ٹین رکھا جائے اور اگر کسی دوکاندار نے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے مزید کہا کہ آٹے کی کسی قسم کی قلت نہیں ہے، دوکانوں پر وافر مقدار میں آٹا موجود ہے، آٹے کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں