34

دی سٹی اسلامک سکول کی دوسری ذیلی شیخ جونیئر ماہ روش کیمپس ٹنن کی افتتاحی دعائیہ تقریب

مانسہرہ. سرکاری سکولز کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹرز سکولز شعبہ تعلیم میں حکومت کے شانہ بشانہ تعلیم کی روشنی پھیلانے میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دنیاوی علوم کے ساتھ دینی علوم کی تعلیم و تربیت آنے والی نسلوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

افتتاحی دعائیہ تقریب سے جواد احمد و دیگر مقررین کا خطاب . نجی سکول دی سٹی اسلامک سکول کی دوسری ذیلی شیخ جونیئر ماہ روش کیمپس ٹنن کی افتتاحی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں شعبہ تعلیم سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور علاقہ معززین ٹنن و خواتین اوربچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر دی سٹی اسلامک سکول مین کیمپس غازی کوٹ کے سٹوڈنٹس نے تلاوت ، حمد ، نعت ، ملی نغمے اور دیگر اصلاحی ٹیبلو پیش کیے گئے۔ جسے حاضرین نے خوب سراہا اور داد تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر افتتاحی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی دی سٹی اسلامک سکول جواد احمد ، پرنسپل شعیب احمد ، وائس پرنسپل نازیہ حفیظ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غازی کوٹ مین کیمپس میں بہترین تعلیمی خدمات کے 5سال ادارے کی تعلیمی خدمات کا روشن ثبوت ہیں۔

ہم نے ہمیشہ معیاری تعلیم کے ساتھ تربیت اور دنیاوی جدید علوم کے ساتھ دینی علوم اور تربیت کو ترجیح دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دی سٹی اسلامک سکول ٹنن کیمپس میں بھی جدید طرز تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت کو ترجیح دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں