18

فلور مل انسپیکشن۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور اور مل مالک ڈی سی دفتر طلب

ہریپور . ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہریپور کے ہمراہ ایک نجی فلور مل کی انسپیکشن کی۔

دوران انسپیکشن گندم کے گودام میں گندم کے ساتھ جانوروں کی فیڈ (کھل) ایک ہی جگہ بڑی تعداد میں پائی گئی۔ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر گائے کی فیڈ (کھل) کو گندم سے الگ کر کے کسی اور جگہ شفٹ کیا جائے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور اور مل مالک کو دفتر طلب کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں