16

لوئر کوہستان میں پولیو ٹیمز کیساتھ پولیس ہائی الرٹ

لوئر کوہستان ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان مزمل شاہ کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل پٹن ، ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء کےایس ایچ او تھانہ پٹن محمد شفیق اور ایس ایچ او تھانہ دوبیر محمد عمران نے پولیو کمپین کے دوسرے دن علاقہ سیری پٹن، ڈاک پٹن، مسلم باغ پٹن، سنگائیوں ،چھوادرہ، کیال ، دوبیر بالا، دوبیر پائن،دوبیر خاص، جیجال رانولیاء،بنکڈ لوئر کوہستان کےتمام علاقہ جات کو انسداد پولیو مہم کے ٹیموں کے ساتھ پولیس سیکیورٹی کو روانہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی کی نگرانی براہ راست خود کر رہے ہیں ڈیوٹی پر معمور پولیس جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہے تاکہ پولیو مہم کامیاب ہوکر آنے والی نسل کو کسی بھی معذوری سے بچا سکیں اس موقع پر پولیس افسران نے خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین پلائی۔

بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے ارد گرد مشتبہ اشخاص کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔

پولیو ٹیمز کے ساتھ تعینات نفری کو سختی سےہدایات دی کہ پولیو ٹیموں کے سیکیورٹی کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں