13

مانسہرہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکےبھاری مقدار میں چرس اور ہیروئین برآمد

مانسہرہ ۔ تھانہ شنکیاری کی حدود میں سرچ آپریشن منشیات فروشوں کو گرفتار کرکےبھاری مقدار میں چرس اور ہیروئین برآمد کرکے مقدمات درج کرلئیے گئے۔مجموعی طور پر 5 کلو 100 گرام چرس اور 1کلو 600 گرام ہیروئین برآمد کر لی۔

دھڑیال کے رہائشی زیشان ولد شبیر کو 2 کلو چرس 600 گرام ہیروئین ، ڈھڑیال کے ایک اور رہائشی عابد ولد صابر خان سے 1کلو600 گرام چرس اور 300 گرام ہیروئین ، جبکہ سچاں کلاں کے رہائشی اظہر ولد خیداد کو 1کلو500 گرام چرس اور 700 گرام ہیروئین سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تمام منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں