5

پولیو ٹیموں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی ہزارہ

مانسہرہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم جاری، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے سخت ترین انتظامات ، 1700 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،پولیو ٹیموں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔ زیشان اصغر ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ریجن میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لئےپولیس کی بھاری نفری تعینات، انسدادپولیو مہم کے دوران تمام ضلعوں میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑہی نظررکھنے کے احکامات بھی جاری، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ نے تمام ڈی پی اُو ز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں بذات خود پولیو ٹیموں کے نگرانی کریں، پولیو ٹیم کے حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس آفسران و نوجوانان بھی اپنے حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔

ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ نے بذات خود سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئیے ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی کےحوالے سے دریافت کیا۔

عوام کے نام اپنے پیغام میں ڈی آئ جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔تاکہ انکو جسمانی معزوری سے بچایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں