5

ہزارہ ریجن پی ٹی آئی کے لئے صالح محمد صدر منتخب۔نوٹیفیکیشن جاری

مانسہرہ ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مختلف ریجنز کے لئے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
ہزارہ ریجن کے لئے صالح محمد صدر جبکہ اکبر ایوب خان جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا۔ نوٹیفیکشن تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی طرف سے جاری کیاگیا۔

پشاور ریجن کےلئے محمد عاطف خان صدر اور کامران خان بنگش جنرل سیکرٹری منتخب، نوٹیفیکشن

سابق وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری کو فاٹا ریجن کے لئے صدر جبکہ ملک فخرالزمان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
مالاکنڈ کےلئے فضل حکیم صدر؛ صاحبزادہ صبغت اللہ جنرل سیکرٹری نامزد ہوگئے۔
شاہد خان خٹک ساوتھ ریجن کےلئے صدر جبکہ ساجد اقبال جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں