8

ایبٹ آباد ،لطیف آفریدی قتل کیخلاف ہزارہ بھرکی بارایسوسی ایشنز کے وکلاء کاعدالتی کارروائی کابائیکاٹ

ایبٹ آباد ۔ لطیف آفریدی ایڈووکیٹ کی وکلاء کیلئے خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ،وہ انسانی حقوق کے علمبردار،علم کاایک خزانہ تھے ،وکلا ء برادری

لطیف آفریدی قتل کے خلاف ہزارہ بھرکی بارایسوسی ایشنز کے وکلاء نے عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوابارکونسل کی کال پرپشاورکے سینئروکیل لالہ لطیف آفریدی ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف منگل کے روزہزارہ بھرکی بارایسوسی ایشنز کے وکلا نے عدالتی کاروائی کابائیکاٹ کیااورکوئی بھی وکیل کسی مقدمیکی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہواجس کے باعث مقدمات کی سماعت اگلی تاریخ پیشیوں تک ملتوی ہوگئی ،وکلا برادری نے لطیف آفریدی کے بارروم کے اندرقتل کوافسوسناک قراردیاہے ۔

ا نہوں نے کہاہے کہ لطیف آفریدی ایڈووکیٹ کی وکلا کے لیے خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جائیں گی وہ انسانی حقوق کے علمبردارہونے کیساتھ ساتھ علم کاایک خزانہ تھے ،صوبے بھرکے وکلا ان کے قتل کی پرزورمذمت کرتے ہوئے گرفتارملزم کاٹرائل جلد ازجلد مکمل کرکے قرارواقعی سزادینے کامطالبہ کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں