6

بٹگرام میں مستحق افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم

بٹگرام ۔ ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی زیر نگرانی فلاحی تنظیم “روشن خان فاونڈیشن” کے تعاون سے بٹگرام میں مستحق افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد لودھی نے پروگرام میں شرکت کی اور مستحق افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چائیے ، ہم سب کو ملکر انسانیت کی خدمت کے ناطے غرباء اور مساکین کے امداد کے لئے آگے بڑھنا چاہئے اور بے سہارا افراد کا سہارا بننا چا ئیے جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے فلاحی تنظیم روشن خان فاونڈیشن کے رضاکاروں کی عوامی خدمت کے جذبہ کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی وہ اسی طرح ضلع بھر میں غرباء اور مساکین کے امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں